پاک فوج کا ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری

پاک فوج کا ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر کی 140 پروازیں چلائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین میں 6140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے کی تقسیم کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر کی 140 پروازیں چلائی گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین میں 6140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے کی تقسیم کئے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مختلف میڈیکل کیمپوں میں 5 ہزار 213 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More