Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کھیل

لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کیلئے انتظامات مکمل

لاہور: قدافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 7 کے میچز کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سات فروری سے اسٹیڈیم کے طراف میں تمام ہوٹلرز بند رہے گئے جبکہ ٹیم کے روٹس پر کیمرے اور لاٹس بھی نصب کر دی گئیں ہیں۔

کراچی کے بعد لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے میلے کی تیاریاں جاری ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، پی سی بی حکام، پولیس، ٹریفک پولیس حکام سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور کے مطابق پی ایس ایل میچز کا انعقاد قزافی سٹیڈیم میں 10فروری تا 27 فروری 2022 ہوگا۔کمشنر لاہور نے بتایا کہ ٹیموں کے روٹس پر اسپیشل کیمرے نصب ہونگے جبکہ سیف سٹی سے بھی نگرانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میچز سے قبل ٹریفک پلان سے شہریوں کو آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں۔ سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔شائقین سٹیڈیم پہنچنے کیلئے آسانی محسوس کریں۔ شائقین کرکٹ کو شٹل سروس مہیا ہوگی، 4پارکنگ سائٹس بنیں گی۔

رپورٹ کے مطابق میچز کے دوران لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں کے تعاون سے 35 بیڈز پر مشتمل چھوٹے ہسپتال قذافی اسٹیڈیم کے باہر بنائے جائیں گے۔لاہور گنگا رام ہسپتال کے تعاون سے 10 بیڈز پر جبکہ جنرل ہسپتال کے تعاون سے 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے جائیں گے۔

میچز کے دوران رینجرز، آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ہوٹل، ائیر پورٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ کھلاڑیوں، غیر ملکیوں اور ٹیموں سے متعلقہ تمام افراد کو روٹ کلیرنس کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

میچز کے دوران لاہور کے بس اڈوں، پارکنگ ایریاز۔ پٹرول پمپس ۔اور بسوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی جبکہ قذافی سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اندر بھیجا جائے گا۔کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی ۔

Related posts

شمالی کوریا کرپٹو کرنسی چرا کر میزائل پروگرام چلا رہا ہے، اقوام متحدہ

Hassam alam

افغان حکومت کی خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت

Rauf ansari

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کا گرینڈ جرگہ آج ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment