اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ہمارے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرگفتگو ہو گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2بار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کا موقع ملا۔ ہمارے مہمان مطمئن جائیں گے۔ پاکستان او آئی سی کا بانی ممبر ہے اور اس کی مزید بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام وزرائے خارجہ ہمارے مہمان ہوں گے۔ پوری قوم ان کا والہانہ استقبال کریگی۔