کراچی، کپڑوں کی معروف ایکسپورٹر کمپنی کے خلاف الزامات، پولیس نے جھوٹا قرار دیدیا

کراچی کورنگی میں واقع کپڑوں کی معروف ایکسپورٹر کمپنی کے خلاف الزامات کو پولیس نے جھوٹا قرار دے دیا۔

کراچی کی معروف کپڑوں کی کمپنی کے خلاف ہونے والی جھوٹی کمپین پر کمپنی انتظامیہ نے ایوان صنعت و تجارت اورنگی سے درخواست کی کہ وہ واقعہ کی تحقیق کروا کر حقیقت عوام کے سامنے لائیں تاکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ایوان صنعت و تجارت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے پولیس حکام کو خط لکھا۔ ایس ایس پی کورنگی نے ایس ڈی پی او کورنگی کو تحقیقات کا حکم دیا۔

ایس ڈی پی او کورنگی نے تحقیقات کے بعد کمپنی پر لگنے والے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ واقعہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور یہ کمپنی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More