Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جب تک نیب کا ادارہ موجود ہے حکومت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 4 سالوں سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟ معاملات آپکے سامنے ہیں ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہیئے۔ جب تک نیب کا ادارہ موجود ہے حکومت نہیں چل سکتی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب 8 ماہ اجرت پر کام کر کے گھر چلے گئے ہیں، چیئرمین نیب کو سیاست کو توڑنے مڑورنے پر جواب دینا ہوگا،بتائیں کہ ان چار سال میں کتنے الزمات درست ثابت ہوئے؟

انہوں نے ملک کے معاملات آگے بڑھانے کیلئے نیب کے ادارے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سے ساڑھے تین گھنٹے سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی، جبکہ 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آئندہ انتخابات اکتوبر دوہزار تئیس کو ہوں گے۔

Related posts

کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

Hassam alam

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہلاکت

Nehal qavi

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment