Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردی اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے۔

کسان کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپے کردی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی اور کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، اس کے ساتھ دالوں اور آلو کی پیداوار بھی بڑھی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، جو حکم واشنگٹن سے آئے گا وہ ہی ماننا ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم درآمد متاثر ہوئی اور اسی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک قحط سالی کا خدشہ ہے۔ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے انتخابات جیتنا چاہتےہیں، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔

Related posts

ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

Hassam alam

کراچی :پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ibrahim ibrahim

شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment