Urdu
پاکستان تازہ ترین

دھمکیاں نہ دی جائیں جس نے آرٹیکل 6 لگانا ہے لگالیں،اسد قیصر

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔کہتے ہیں کہ دھمکیاں مت دی جائے جس نے آرٹیکل چھ لگانا ہے لگالیں جبکہ میاں محمودالرشید نے انتخابی عمل میں انتظامیہ کی مداخلت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسپیکر اسد قیصر،پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر میاں محمودالرشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں جس پر آرٹیکل ایک سو اٹھاسی کے تحت نظرثانی پٹیشن فائل کردی ہے۔عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔امید ہے سپریم کورٹ ہماری پٹیشن جلد سنے گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جو کرنا ہے کرلیں ہمیں دھمکیاں نا دی جائیں جبکہ میاں محمودالرشید نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں انتظامی مداخلت جاری ہے،پولیس کے زریعے خوف وہراس کی ہوا بنائی جارہی ہے۔یہ سلسلہ نا رکا تو الیکشن کے دن کوئی حادثہ ہوسکتا ہے ہم ثبوت لے کر عدالت جارہے ہیں۔

Related posts

مسجد نبوی میں دو سال بعد اجتماعی افطاری ہوگی

Hassam alam

مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ibrahim ibrahim

عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment