Urdu
پاکستان تازہ ترین کھیل

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کر گئے

سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف دل کی دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اسد رؤف کے بھائی طاہر رؤف نے خبر کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسد رؤف بدھ کی رات جب گھر پہنچے تو ان کو ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسد رؤف لاہور کے رہائشی تھے اور ان کی عمر 66 سال تھی وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز میں شامل تھے۔

ان کا کیریئر 1998 میں شروع ہوا جب انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 2000 میں وہ اپنے پہلے ون ڈے میں امپائرنگ کی انہیں 2004 میں او ڈی آئی پینل میں شامل کیا گیا اور اگلے سال اپنے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کی، اپریل 2006 میں انہیں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں مقرر کیا گیا۔ اسد رؤف نے آئی سی سی میں ٹاپ امپائر رہتے ہوئے 170 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی تھی، انہوں نے 49 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 23 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں امپائر کی حیثیت سے کام کیا۔

Related posts

اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا

Hassam alam

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان

Rauf ansari

وزیرِ اعظم کی کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment