پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کہتے ہیں کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے ،پاکستان کو اس صورتحال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے ،امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے ۔
جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار ملک کی معیشت کی جڑوں میں بیٹھنے لگی، بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، روپے کی قدر ہے ڈالر کے خلاف 222 تک پہنچ چکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ غیر فطری اور بیرونی مداخلت سے لایا گیا نظام بہت تباہی کر رہا ہے، اگر جلد اس نظام کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، اب وقت ہے کہ بہتر فیصلہ کرکے پاکستان کی بہتری کی جائے۔
