اسد عمر کا عمران خان کو الیکشن کا اعلان کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کا اعلان کر ہی دو تاکہ سب کو پتہ چل جائے کہ پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان اس ملک کے نوجوانوں کیلئے جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کے مستقبل کافیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جلسہ گاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کی پہچان کرنی ہے تو یہ دیکھیں کہ اس کیخلاف کون کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے۔ جوبائیڈن آپ کا لیڈر ہوگا ہمار انہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص ہے جو اپنی سی وی لے کر پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے نوجوانوں کیلئے جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کے مستقبل کافیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔ ہم کہتے ہیں یہ جنگ عمران خان کی نہیں پورے پاکستان کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بچانے کیلئے نہیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ ہم سب سے دوستی کرنے کوتیار ہیں۔ لیکن کسی غلامی نہیں کریں گے۔ ہم یہ جنگ پاکستان کیلئے نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More