Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز، پہلا معرکہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان

ٹی ٹوئنٹی طرز میں ایشیا کپ کاسب سے بڑا پاکستان اوربھارت کا معرکہ اتوار کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر جبکہ بھارت جسپریت بمرا کی خدمات سے محروم ہوگا۔بابراعظم اورروہت شرماالیون اہم ترین جنگ کےلیے تیار ہیں۔ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے دو اور مقابلے بھی ہوں گے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سری لنکا اور افغانستان میچ سے آغاز ہو رہا ہے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاکستان، بھارت معرکہ اتوار اٹھائیس اگست کو دبئی میں شیڈول ہے۔ جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اس میچ کے بے چینی سے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ میں روایتی حریف ٹیموں کا دو اور مرتبہ ٹکراؤ ہو گا۔

پاکستان ٹیم اپنے اہم ترین ہتھیار شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر جبکہ بھارت جسپریت بمرا کے بغیر میدان میں اتریں گےجو انجریز کا شکار ہیں۔ ایشیا کپ میں باہمی نو میچوں میں بھارت نے چھ اور پاکستان نے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بھارت سات، سری لنکا پانچ اور پاکستان دوبار ایشین چیمپئن بن چکا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور روہت شرما اپنی ٹیموں کی امیدوں کا محور ہیں۔ محمدرضوان، فخرزمان، حارث رؤف، شاداب خان اور محمد نواز کو سو فیصدسے زائد کارکردگی پیش کرنا ہو گی۔

Related posts

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Nehal qavi

جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے،پرویز الٰہی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment