Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایک شخص اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے گرفتار کر کے دکھاؤ، آصف علی زرداری

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے گرفتار کر کے دکھاؤ۔

کراچی بلاول ہاؤس میں سندھ کے وزرا نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور ملک کے سیاسی حالات پر بات کی گئی اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بارش کے باعث پورے ملک میں ہنگامی صورتحال ہے، چاروں صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں، ہمیں سیاست چھوڑ کر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے، یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے، اسی فوج کےافسراورسپاہی دہشت گردوں سے جنگ لڑرہے ہیں. آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ شخص عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیتا ہے، کہتا ہے کہ مھجے گرفتار کرکے دکھاؤ، عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سےبالاترہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ شخص میرے،میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم نواز کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے، کیایہ شخص ہر قانون کو روند سکتا ہے۔ اداروں اورحکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اس شخص کی ہوس چڑھتے رہیں گے۔

Related posts

قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

Rauf ansari

سندھ کے صحت کے تین اداروں کا بجٹ خیبرپختونخوا سے زیادہ ہے، بلاول زرداری بھٹو

Rauf ansari

مقتول ناظم جوکھیو کے لاپتہ موبائل فون کا سراغ مل گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment