Urdu
پاکستان تازہ ترین

انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیںگے،آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آج تک میں کہتا آیا ہوں کہ الیکشن کروائیں، ہم نے حکومت بنالی ہے وہ چاہ رہے ہیں کہ الیکشن کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کہتا تھا یہ دھاندلی کی حکومت ہے الیکشن کروائیں تو کوئی نہیں سنتا تھا، ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن نہیں کروائیں گے۔اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کا اسٹاک ایکسچینج اب کھڑا ہواگیا ہے، پرویز مشرف کے دور کے بعد بھی ہم نے اسٹاک ایکسچینج کو اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آجاتا ہمیں مشکلات ہوں گی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو ہم نے مل کر ہٹایا ہے، مجھے لوگوں کے بند چولہے جلانے ہیں۔عمران خان کی جانب سے نئے انتخابات کے مطالبے پر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن میں جا کر یہ کیا کرے گا؟ اپنے چار سال میں کیا کام کیا؟ الیکشن جلدی کروا کر یہ کیا کر لے گا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نئی حکومت آئی ہے حالات کنٹرول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

Related posts

آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چیف جسٹس

Rauf ansari

فی تولہ سونا 700 سستا ہوگیا

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف کی امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment