Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی،آصف زرداری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کر لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ اب غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پورے نا کرنے کا دعویٰ بھی کرڈالا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک ،ارشد تبریز ،بیرسٹر شیراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں پر 23 نومبر تک منظور کر لی ہے۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر علی زرداری نے حکومت کے دن پورے ہونے کے سوال پر جواب دیا فی الحال تو جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل نا کرنے کا دعویٰ بھی کرڈالا۔

آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے متنازعہ بیان حلفی سے متعلق سوال پر بولے ہم پہلے ہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں۔ جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمن اور کچھ اور دوستو کی بھی ٹیپ تھی مریم نواز میری بیٹی ہیں ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

Related posts

حکومتی معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، وزیراعظم ثالثی کا کردار ادا کریں، ایم کیو ایم

Hassam alam

ڈیم بنانے کے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ کا دلچسپ جواب

Nehal qavi

مختلف ممالک سے آئے ہندو یاتریوں کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

Hassaan Akif

Leave a Comment