Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم اسے تباہی سے نکالیں گے، آصف زرداری

نواب شاہ : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بڑے دعوے نہیں کیے تاہم چھوٹے دعوے کر کے بڑے بڑے کام ضرور کیے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاور میں ہے تو آپ سب پاور میں ہیں۔ہم نے کبھی بڑے دعوے نہیں کیے البتہ چھوٹے دعوے کر کے بڑے بڑے کام ضرور کیے مگر یہ بات کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے پہلے دعویٰ نہیں کیا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم لاؤں گا یا بلوچستان کو حق دوں گا یا خیبرپختونخوا کو نام دلاوں گا اگر یہ سب کہتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیتے۔ہم نے تاریخ میں ہم نےوہ کام کیےجوان سےنہیں ہو سکتے ۔ ان سے تو ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے ایک بار پھر ملک کی بھاگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی۔اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے۔غلط پالیسوں سے ستر سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس حکومت میں پہنچا۔اس دفعہ ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Related posts

حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

Hassaan Akif

شانگلہ کے پہاڑوں میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

Zaib Ullah Khan

کانفرنس تو ہوگی، روک سکو تو روک لو، اسد عمر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment