ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری علاج کے بعد نجی اسپتال سے روانہ ہو گئی ہیں۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی آنکھ پر لگنے والے زخم کے باعث ان کی دائیں آنکھ پر ٹانکے لگے ہیں۔ آصفہ بھٹو کی حالت اب تسلی بخش ہے ۔
خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کیمرہ اڑتے ہوئے اچانک آصفہ بھٹو سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوتی ہیں۔ڈرون کیمرہ لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جب کہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو بھی پکڑ لیا۔