Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

او آئی سی اجلاس میں طالبان کو مدعو کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں 57 ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ طالبان کو مدعو کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاکہ اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پی فائیو ممالک کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے،طالبان کو کس حیثیت میں بلایا جائے گا ابھی فیصلہ نہیں ہواتاہم طالبان حکومت کے نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہاکہ ہماری کوشش ہے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں، اس غیر معمولی اجلاس میں عملی اقدامات لئے جائیں گے جس سے افغانستان کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی،پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

Hassam alam

فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر1 لاکھ 25 ہزار900 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنا نامنظور، اساتذہ کا احتجاج

Hassam alam

Leave a Comment