Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستان کی درخواست ‏پر بھارتی گندم کابل لیجانے پرغور کریںگے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا ۔ ہنگامی طور پر ‏افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے عبوری وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں وفد نے ‏ملاقات کی جس میں افغانستان اور خطےکی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں خزانہ، صنعت وتجارت کےقائم مقام وزراء بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان کاافغان عوام کی ‏مدد جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن،مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان پاکستان ‏کے مفاد میں ہے۔ انسداددہشت گردی، افغان عوام کےحقوق اور جامع حکومت سےافغانستان مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‏افغان حکومت کودنیاکیساتھ رابطہ،مثبت اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ‏افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کرےگا۔ افغان بھائیوں کی درخواست ‏پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے۔

Related posts

کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے، فواد چوہدری

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا

Rauf ansari

عمران خان نے کبھی مفاہمت کا نہیں سوچا، مراد علی شاہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment