Urdu
پاکستان تازہ ترین

اطہر متین قتل کیس،تین چشم دید گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا

کراچی:سینئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں گرفتار ملزم کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو کروادی گئی مقدمے کے تین چشم دید گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔

پولیس نے شناخت پریڈ میں ملزم کے ہمراہ دس ڈمی ملزمان کو پیش کیا تھا واقعے کے تینوں عینی شاہدین نے ملزم کو ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا پولیس کی گواہان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیان کی درخواست عدالت نے نمٹا دی۔ عدالت نے شناخت پریڈ ہوجانے کے بعد 164 کے بیانات کی درخواست غیر موثر قرار دے دی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق اشرف سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ہے ملزم کا ساتھی انور قمبر شہدادکوٹ میں پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

Related posts

عوام کے مطالبے پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آئی، شیری رحمان

Rauf ansari

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، ایک تولہ1لاکھ 22ہزار 800 کا ہوگیا

Rauf ansari

کراچی: تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment