کراچی: شہر قائد میں ڈکیتوں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار جانے والے صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ۔
کراچی میں شہریوں کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے مقتول صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ مقتول کے بھائی طارق متین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
صحافی طارق متین کی مدعیت میںمقدمہ 2نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی، قتل، ڈکیتی کی دفعات شامل ہیں ۔
