عطاء تارڑ نےمعیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ نے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے معیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ اور فراڈ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے۔ بے پیندے کے اس لوٹے نے اپنے ہر دعوے کے اُلٹ کرکے دکھایا ۔قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا سٹیٹ بینک اور معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی ہے۔ قوم کو سچ بتایاجائے۔ ہول سیل خسارے میں جولائی سے فروری کے دوران 22 فیصد جبکہ عمومی مہنگائی میں 18 فیصد اضافہ ہواہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More