Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت سے جان چھڑانے کے لیئے کوشاں ہیں اور ایم پی ایز سے رابطے میں ہیں، عطا تارڑ

معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، لیکن حکومت سے جان چھڑانے کیلیے کوشاں اور ایم پی ایز سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر صوبے میں جا رہے ہیں، وفاقی حکومت پوری طرح سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں کسی بھی قدرتی آفت پر اس طرح کام نہیں ہوا، ایک جماعت سیلاب کی آفت کے دوران بھی سیاست کررہی ہے، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے، مختلف صوبوں میں حکومت ہے، پی ٹی آئی کو جلسے بند کرکے متاثرین کی امداد کرنی چاہئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، صوبائی انتظامیہ محض جلسے کامیاب کرنے میں مصروف رہی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے، تحریک انصاف کے ایک جلسے پر 25سے 30کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں، اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی یہ رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کرتی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نااہلی میں پرویز الہٰی عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے، پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کس کے کہنے پر فرح گوگی کے کیسز بند کئے گئے، اينٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی کو کيوں تبديل کيا گيا، کيا پنجاب حکومت کا حصول خود کو اين آر او دينا تھا۔ عطاتارڑ نے کہا کہ کیا ہیروں کی تجارت میں فرح گوگی کا کوئی کردار نہیں، فرح گوگی اور ان کے خاوند کو پاکستان کیوں نہیں لایا جا رہا، فرح گوگی اور ان کے خاوند کا کمایا گیا پیسہ ان ہی کے فائدے کیلئے تھا۔

وزيراعظم کے معاون خصوصی نے کہا پنجاب ميں گورنرراج کی کوئی تجويز زيرغور نہيں ليکن موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کيلئے کوشاں اور ايم پی ايز سے رابطے ميں ہيں۔

Related posts

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Zaib Ullah Khan

عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش

Hassaan Akif

خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردئیے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment