Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ ہاؤس پرحملہ صوبہ سندھ پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کو دہشتگردی پر مبنی کارروائی قرار دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر منظم منصوبہ بندی سے ہونے والا حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔درجنوں پولیس چوکیوں کو عبور کرکے حملہ آوروں کا ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے۔وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے۔ عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں مگر ہم جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ عوامی نمائندوں اور اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خاندانوں کی رہائش گاہ پر حملہ کرواکر عمران خان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے اپنی فسطائیت کا اظہار کیا۔ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے، اوچھے ہتھکنڈوں سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت

Rauf ansari

چیئرمین نیب کی زیرصدارت پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کا اجلاس

Rauf ansari

مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

Hassaan Akif

Leave a Comment