Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستا ن سے دراندازی کی کوشش ناکام، 4 فوجی جوان شہید

اسلام آباد: افغانستان سے 23 اور24 مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔دہشتگرد نے ناکامی پر راہ فرار اختیار کی۔انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاروں جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کرگئے۔شہداء میں غذر، گلگت بلتستان کے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت عالم اور 32 سالہ سپاہی مقبول حیات،شیخوپورہ کے 25سالہ سپاہی ساجد عنایت اور اسکردو کے 22 سالہ سپاہی ساجد علی بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی مادر وطن کے لیے قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related posts

معاشی پالیسی کیلئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے، رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے 31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

Hassam alam

جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں، فواد چوہدری

Hassam alam

Leave a Comment