آسٹریلیا میں عام انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست ہوگئی،اپوزیشن لیڈر اینتھونی البانیز وزیراعظم بن گئے،ملک کےاکتیسویں وزیراعظم کے طورپرحلف اٹھالیا۔
آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔انتھونی البانیز وزیراعظم بن گئے، انتھونی البانیز نے ملک کےاکتیسویں وزیراعظم کے طورپرحلف اٹھا لیا،سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔لیبرپارٹی نے ایک سو اکیاون ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں پچھتر نشستیں حاصل کیں، لبرل نیشنل الائنس اٹھاون نشستیں حاصل کرسکی۔
