Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنےکی بھارتی سازشیں

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کوروکنے کےلیے بھارت نے اوچھے ہتھکنڈےاور سازشیں شروع کردیں۔چوبیس سال بعد پاکستان کادورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی آمیزپیغامات بھیجے گئے تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈکی طرح دورہ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپس چلے جائیں لیکن ان کابھانڈا پہلے ہی پھوٹ گیا۔

مہمان آسٹریلوی ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کوانسٹاگرام پردھمکی آمیز پیغام بھیجے گئے۔ جس میں پاکستان جانے کے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔اس نوعیت کی حساس معلومات تک رسائی اورترسیل صرف خفیہ ایجنسیزکے پاس ہی ہوسکتی ہیں جس سے واضح ہے کہ سازش بھارتی حکومت کے ایماپرکی گئی ہے۔

دھمکی آمیز پیغام کےلیے فیک اکاؤنٹjyot.isharma391 اورموبائل نمبر00917060185885 استعمال کیاگیاہے۔ تحقیقات کے مطابق گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ان پیغامات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیدثبوت سامنے آئے ہیں۔ جوآئی ایم سی لمیٹڈ میں بطور انوائرمینٹل ہیلتھ اور سیفٹی آفیسرکام کرتاہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی روکنے کےلیے یہ طریقہ کار پہلے استعمال کیاجاچکاہے۔ویسٹ انڈین پلیئرزنےتوانہیں سوشل میڈیا پرشیئر کردیا۔نیوزی لینڈ ٹیم ایسی ہی دھمکیوں کے بعدپاکستان میں پہلے میچ سے قبل واپس چلی گئی،انگلینڈ نے بھی اپنادورہ منسوخ کردیا۔

Related posts

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

Hassam alam

تجوری ہائٹس کو بھی گرانے کا حکم دیں گے: چیف جسٹس

Hassam alam

قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

Rauf ansari

Leave a Comment