لاہورٹیسٹ:دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

لاہور میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں ایک سوتئیس رنز کی برتری حاصل کی ۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی شراکت کی ففٹی مکمل ہوگئی۔

قذافئ اسٹیڈیم لاہور میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیانے پہلی اننگ میں تین سواکیانوے رنزبنائے۔ پاکستان ٹیم دوسواڑسٹھ رنزبناکرایک سوتئیس رنزکے خسارے سے دوچارہوئی۔ چوتھے دن آسٹریلیاکے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے دوسری نامکمل اننگ بغیرنقصان گیارہ رنزسے شروع کی اورپارٹنرشپ کی نصف سنچری مکمل کرلی۔ آسٹریلیانے بغیروکٹ گنوائےاکہتررنزبنالیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More