Urdu
تازہ ترین کاروبار

آسٹریلیا کی فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو 115 رنزسے شکست

لاہور: آسٹریلیانے فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو 115 رنزسے شکست دیدی ۔ آخری دن 351رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 235 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانے فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو 115رنزسے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیتھن لیون ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔آسٹریلیا نے پہلے سیشن کے ابتدائی 15 منٹ میں ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی، عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 278 رنز بنانے تھے۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے چوتھے دن 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور ان کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے73 رنز بنالئے تھے، امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

Related posts

سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، پی ٹی آئی کی شدید مذمت

Nehal qavi

اٹک میں تیز رفتار کار الٹ گئی ،3 افراد جاں بحق

Rauf ansari

مشعال ملک کا وکلا برادری سے مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لڑنے کا مطالبہ

Nehal qavi

Leave a Comment