اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں صبح پانچ بجےاسلام آباد ائرپورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی ۔ دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔