اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنی ملکی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے گی۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کی صبح اسلام آبادپہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 27 فروری کی صبح اسلام آبادپہنچے گی ۔خصوصی پرواز کے تمام اخراجات کرکٹ آسٹریلیا برداشت کرے گا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کمرشل فلائیٹس سے واپس روانہ ہوں گے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔
