Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت12مئی تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کے نئے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی کو استغاثہ ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت12مئی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے وکلا عرفان قادر اور امجد پرویز ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اپیل کنندہ کی جانب سےجزوی دلائل دیے جا چکے ہیں۔ نیب جس طرح چاہے اپیلوں میں دلائل دے سکتا ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ اپیل کنندگان کے وکلا نے دلائل میں موقف اپنایا کہ کیس میں شواہد ہی نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے سوال کیا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا اپیل کنندگان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں؟ میں تاریخیں لینےکےخلاف ہوں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مہربانی کر کے سابق پراسیکیوٹر کے ساتھ بیٹھ کرکیس پر ڈسکس کریں۔ اس پر متعدد سماعتیں ہوچکیں۔ مناسب ہے جہاں کیس ہے ادھر سے ہی اسٹارٹ کریں۔

دورانِ سماعت وکیل مریم نواز عرفان قادر نے کہا کہ عدالت کے سامنے آج اپیل نہیں ہماری متفرق درخواست ہے۔ ہم نےدرخواست دی تھی کہ اس کیس میں ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ہم نےآپ کا حق سماعت ختم نہیں کیا۔ آپ کے ابتدائی دلائل سے کچھ سوالات آئے وہ نیب سے پوچھےتھے۔ نیب کے نئے پراسیکیوٹر پہلے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر کے ساتھ بیٹھیں۔

عدالت نے نئے نیب پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی کو نیب پراسیکیوشن ٹیم کیساتھ بیٹھ کرتیاری کی ہدایت دی۔ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت دی کہ اب تک سماعتوں میں کیاکیاہوا؟ سمجھ لیں اور پھر دلائل دیں۔ نیب کی جانب سے اپیلوں کو رمضان کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ مریم نوازکے وکیل عرفان قادر نے بھی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرنے کی حمایت کی۔ عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت12مئی تک ملتوی کردی۔

Related posts

کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارش سے درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے

Hassam alam

لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہوگیا، عمران خان

Rauf ansari

عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment