Urdu
پاکستان تازہ ترین

سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹ کا خاتمہ کردیا،ایاز صادق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹ کا خاتمہ کردیا۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب شروع ہوگا۔ عمران خان فرح گوگی کے حصہ دار ہیں ابھی انکے مزید اسکینڈل بھی سامنے آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے عمران خان پر خوب تنقید کی۔بولے کہ کل کا سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہے،یہ آرٹیکل چھ کی طرف لے کر جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹ کا خاتمہ کردیا اب پارلیمینٹ یہ فیصلہ کرے گی جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب شروع ہوگا سب کچھ عمران خان کی ذات کے ارد گرد گھومتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ آف نوکانفیڈینس کے بعد عمران خان کو عزت سے چلا جانا چاہیے تھا تمام جماعتوں نے ایک ریفرنس اسپیکر اسمبلی کو بھیجا ہوا ہے۔ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر پیسے جمع کروائے اور پچھلے سال ایک کروڑ ٹیکس دیا۔ انہوں نے گھڑی گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی اور محمد بن سلمان نے وہ گھڑی واپس لے لی۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمد اور درآمد پر خان صاحب ملوث تھے۔ہماری حکومت نے کیسز کرنے ہوتے تو عمران خان اور ان کے بہت سے وزراء جیل میں ہوتے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منظور

Zaib Ullah Khan

نجی شعبہ کو دی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ منسوخ

Nehal qavi

Leave a Comment