Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایاز صادق نے اسپیکر اسد قیصر کے رویہ کو متعصبانہ قرار دے دیا

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما سردار ایاز صادق نے اسپیکر اسد قیصر کے رویہ کو متعصبانہ اور جانبدارانہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا اسپیکر اسد قیصر کو اتنا یقین ہے تو قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلائیں۔

ایک بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر زور دیا کہ فی الفور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اجلاس بلائیں۔ ارکان کو آزادانہ فیصلہ کرنے دیں۔ انکا کہنا ہے کہ “تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی” اور یہ “عالمی سازش ہے” کا بیان دے کر اسپیکر اسد قیصر متنازعہ ہوگئے ہیں۔

اسپیکر بتائیں کہ یہ عالمی سازش کون کر رہا ہے؟ ثبوت قوم کے سامنے لائیں۔ تاریخی مہنگائی، ریکارڈ غیرملکی قرض، معاشی تباہی، بے روزگاری، بجٹ خسارے کو آپ غیرملکی سازش کہتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر موجود شخص کے لئے مناسب نہیں کہ وہ حکومت کی حمایت میں بیانات جاری کرے۔ یہ بیان اسپیکر آفس کے آئینی و پارلیمانی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہتے ہیں اسپیکر اسد قیصر کے بیان سے حکومت کی حمایت اور اپوزیشن کے لئے تعصب کی سوچ جھلکتی ہے۔ اسپیکر کا رویہ جانبدارانہ ہوگا تو وہ انصاف اور آئین کے تقاضے کیسے پورے کریں گے؟ اسپیکر کا احترام ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ جانبداری کا تاثر پیدا کرنے والے بیانات سے پرہیز کریں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

ibrahim ibrahim

مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، چیئرمین این ڈی ایم اے

Rauf ansari

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Hassam alam

Leave a Comment