Urdu
تازہ ترین دنیا

ایمن الظواہری کی لاش کا سراغ نہیں مل سکا، طالبان ترجمان

افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور الظواہری کی لاش غائب ہے۔

عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک الظواہری کی لاش تک پہنچنے میں ناکام رہی، کیونکہ اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی مختلف جہتیں ہیں۔ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جب یہ تحقیقات مکمل ہو جائیں گی، ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

Related posts

سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو، 13 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں شریک

Zaib Ullah Khan

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

Nehal qavi

ن لیگ پنجاب اسمبلی کے معاملات بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہے، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment