Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم آزادکشمیر کا مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے افغانستان کے مسئلے پر بلائے گئے اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی طرز پر مسئلہ کشمیر پر بھی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ۔

کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے کہا کہ چالیس سال پرانے مسئلہ افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا۔74 سالہ مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جائے۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ہمارے گھر بھارتی توپوں کے سامنے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ مسلم امہ کشمیریوں کے درد کو بھی محسوس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرکے ایک بار پھر واضح کیاکہ خطے کے استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

سردارعبدالقیوم نیازی کاکہناتھا وزیراعظم پاکستان جہاں بھی گفتگو کرتے ہیں مسئلہ کشمیر ان کی اولین ترجیح ہوتا ہے۔ عمران خان ہی مسئلہ کشمیرحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related posts

اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے، شیخ رشید

Nehal qavi

فلسطین کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طیب اردگان

Nehal qavi

فرح خان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی اہل ہوگئیں، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment