Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی آٹھ خالی آسامیوں پر ہونے والی مشاورت اور آزاد کشمیر کی پانچ یونیورسٹیز کو فنڈنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی ہرحال میں دو ٹوک حمایت جاری رکھی جائے گی۔انٹرنیشنل فورم پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اُٹھا کر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور یورپ کی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکا،برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو سراہا۔

صدر نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی 8 خالی آسامیوں پر ہونے والی مشاورت پر بھی بریفنگ دی۔بیرسٹر سلطان محمود نے آزادکشمیر کی 5 یونیورسٹیز کو فنڈنگ کی تفصیلات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم کو آزادکشمیر کے سیاسی معاملات پر بھی بریفنگ دی۔

Related posts

بلوچستان اسمبلی میں شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی سے متعلق قرار داد

Rauf ansari

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے

Rauf ansari

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے کا ہو گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment