Urdu
پاکستان تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا،وفاقی وزراء

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کو داو پر لگایا۔ مشیر قمر زمان کائرہ بولے عمران خان پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا ۔ وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے اس اقدام پر سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا۔ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کو داو پر لگا دیا حکومت کو آرٹیکل6کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو حکومت کو بتا دیں مگر پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں۔ عمران خان حکومت ہٹانا چاہتے ہیں تو آئینی و جمہوری راستہ اختیار کریں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق اگر سازش ہوتی تو سابق حکومت کو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا۔ عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی۔

Related posts

کورونا کی نئی قسم اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی

Hassam alam

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

Hassam alam

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

Nehal qavi

Leave a Comment