Urdu
پاکستان تازہ ترین

اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پرالزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وفاقی وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے، وکیل کی جانب سے تحریری معافی نامہ جمع کرایا گیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کبھی الیکشن کمیشن کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی۔ وفاقی وزیر ہوں، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ممبرسندھ نثاردرانی نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے بتایا کہ انہیں اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے۔ ممبرسندھ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا۔ کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں؟

جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے کیخلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے، ممبرسندھ نے اعظم سواتی کا تحریری معافی نامہ پڑھ کر سنایا، ممبرسندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔ آج کیلئے حاضری اسے استثنی دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Related posts

یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے، امریکی جنرل

Hassam alam

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

Rauf ansari

مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 19 فیصد کی کمی

Nehal qavi

Leave a Comment