آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں او آئی سی اجلاس کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے ۔ خطے میں امن و سلامتی کیلئےدوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

آذربائیجان کے وزیر دفاع سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے سنگین انسانی بحران سے نمٹنے پر زور دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More