Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کاآغاز

شکرگڑھ: ننکانہ صاحب پنجہ صاحب اور حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے پانچ سو بانویں جنم دن کی تقریبات ختم ہوگئیں جبکہ شکر گڑھ دربار صاحب کرتار پور میں بابا گرو نانک کے پانچ سو بانویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات کا آج آغاز ہورہا ہے۔

ننکانہ صاحب پنجہ صاحب اور حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 552 وی جنم دن کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچی جبکہ دربار صاحب کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 552ویں جنم دن کی 2روزہ تقریبات کا آج آغاز ہورہا ہے۔تقریبات میں شرکت کیلیے بڑی تعداد میں سکھ یاتری کرتارپور پہنچیں گے۔

اندرون اور بیرون پاکستان سے سکھ یاتریوں کی کثیر تعداد آج کرتار پور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے 2400 سکھ یاتریوں کا جتھہ بھی آج دربار کرتار پور سخت سیکورٹی حصار میں پہنچنے گا۔

سکھ یاتری دن بھر اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد رات کرتار پور میں ہی قیام کریں گے جبکہ 25 نومبر کو اختتامی دعا ہوگی جس کے بعد یاتری اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔ کرتار پور انتظامیہ کے مطابق یاتریوں کے رہائش اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات جن میں سیکیورٹی،میڈیکل، ایمرجنسی وغیرہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Related posts

مری میں برفباری، 21 جاں بحق افراد کی فہرست جاری

Hassam alam

روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا

Hassam alam

وزیر اعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ کا اعلان

Hassaan Akif

Leave a Comment