Urdu
پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی،بابراعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی ،انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی میں تعاون کریں، فیٹف قوانین پر بھی اپوزیشن نے اللہ اللہ کرکے تعاون کیا، رات کوہماری قیادت کا اجلاس ہوا،جس میں ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں ، پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن سال کےلیے نہیں کچھ روز کے لیے ملتوی ہوا ہے، ہم ای وی ایم پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020اور 2021 کی بات کی ہے ، ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون سازی کی گئی، حکومت نے کبھی مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا۔ بلز میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل بھی شامل ہے، فنانشل انسٹی ٹیوشن کا بل شامل ہے جو عوام کے لیے ہے، خواتین سے متعلق 2بلز اور ایک اینٹی ریپ سے متعلق ہے ،سپیکرقومی اسمبلی نےاپوزیشن سےدوبارہ رابطہ کیاہے،انتخابی اصلاحات کےحوالےسےحکومت سنجیدہ ہے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کیلئے نہیں،ملک کیلئےقانون سازی کرناچاہتی ہے،قانون سازی اورانتخابی اصلاحات کاراستہ نہیں رکناچاہیے،مسلم فیملی لاء سے متعلق دو بل بھی پیش کرنے جا رہے ہیں، خواتین جو اکثریتی آبادی ہیں ان کے لیے بل ہیں، اپوزیشن کو ان بلز سے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات کریں، ہم تو پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی کی حکومت نے زبردستی 3 شوگر ملز بند کروائیں، شہباز گل

Rauf ansari

سیاسی غیریقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کرسکتی ہے، ورلڈ بینک

Rauf ansari

پاک بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو حقیقی روح میں نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment