Urdu
پاکستان تازہ ترین

آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی،بابر اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور سرپرائز وزیر اعظم براہ راست دیں گے۔

پارلیمینٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہوئی۔ 30 سال پہلے بھی پاکستان وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا تھا اور آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وکٹری اسٹینڈ پر پاکستان ہو گا تحریک انصاف ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کہتے تھے کہ عمران خان کمزور ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم کپتان نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا تھا اور آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور 27 مارچ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پارٹی سیٹ پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں جبکہ کسی اور پارٹی میں شمولیت کی صورت نااہلی ہے۔ آئین میں ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دے گا خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائے گا۔

Related posts

حکومت کا یکم مئی سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان

Rauf ansari

بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

Hassam alam

کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

Hassam alam

Leave a Comment