پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی انفرادی پرفارمنس اچھی رہی۔ انہوں نے سری لنکا کو چھٹی بار ایشین چیمپئن بننے پر مبارک باد دی۔
ایشیاکپ فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد اختتامی تقریب میں کپتان بابر اعظم نے اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اچھی رہی۔ محمد رضوان، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز نے متاثرکن پرفارمنس دی۔
سری لنکا کے خلاف فائنل میں ہمارا آغاز بہت شاندار تھا۔ ہم نے ان کی آدھی ٹیم کوپویلین بھیج دیا لیکن راجا پکسے کی بیٹنگ دونوں ٹیمیں کے درمیان فرق ثابت ہوئی۔ کپتان نے تسلیم کیاکہ ہماری مڈل آرڈر توقعات پرپورے نہیں اترے اور فیلڈنگ بھی غیرمعیاری رہی۔ ہمیں ان شعبوں میں بہتری لانی ہوگی۔