Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے بحرینی کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے آ رمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ بحرین سے دیرپا تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہافغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ وہاں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا ۔ افغانستان میں امن اور مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی کمانڈرکی پاکستان کی مسلح افواج کےپروفیشنلزم کی تعریف کی ۔ بحرینی کمانڈر کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا بحرینی کمانڈرنےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈرمنیجمنٹ کوسراہا۔

Related posts

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Rauf ansari

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

حکومت کا پیکا ایکٹ سے متعلق اپیل واپس لینے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment