Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم سے بحرینی کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کو بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ٹیلی فون کیا۔بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر نے محمد شہباز شریف کو بطور وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی قیادت کی جانب سے پاکستانی تارکین وطن کی دیکھ بھال کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی اور ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز ہسپتال کے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا پاکستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ بحرین خلیجی خطے میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے۔ پاکستان اور بحرین مشترکہ عقیدے اور اقدار کی مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کرتے ہیں۔ پاکستان اور بحرین نے 2021 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل کر لیے ہیں۔

Related posts

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

Hassaan Akif

کراچی میں نئےسال کے ساتھ ہی ڈاکوؤں کا راج

ibrahim ibrahim

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Hassaan Akif

Leave a Comment