قمر جاوید باجوہ کی آئی ایم ایف پروگرام تیز کرنے کی درخواست

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے ٹیلی فونک رابطہ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے کہا ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے، وائٹ ہاؤس قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی ہے اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے درخواست کی ہے آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے اور وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اس سے قبل خلیجی اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، یو اے ای کے علاوہ چین اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے کرککے ان سے تعاون کی درخواست کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More