Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان: مکران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے۔آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Related posts

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

ibrahim ibrahim

عمران خان نے مجھ سے غیر قانونی کام کروایا، چوہدری سرور

Rauf ansari

لیجنڈری کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment