بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید چھ اموات کی تصدیق۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلوں سے حادثات میں مزید 6افراد کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، پشین اور سبی میں ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات میں 81 افراد زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 2لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بارشوں اور سیلاب سے 1 لاکھ 7 ہزار377مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
