Urdu
کھیل

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگلہ دیش فالوآن کے بعد مشکلات کا شکار

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستانی بولرزکی شاندارپرفارمنس،میزبان بنگلہ دیش فالوآن کے بعد دوسری باری میں بھی مشکلات کا شکارہے۔ پاکستان کے چار وکٹوں کے نقصان پرتین سورنز ڈیکلیئرڈ کے بعد میزبان ٹیم پہلی اننگ میں ستاسی رنزپرآؤٹ ہوکرفالوآن کا شکار ہوئی۔ لنچ تک دوسری اننگ میں باہتر رنز پرچاروکٹیں گرگئی۔ دوسیشن کا کھیل باقی ہے۔

شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں بارش کے باعث پہلے تین روزصرف تریسٹھ اعشاریہ دو اوورزکا کھیل ہوسکا۔ پاکستان نے دووکٹیں کھوکرایک سواٹھاسی رنزبنائے۔ میچ بظاہرڈرا کی جانب گامزن تھا۔ چوتھے دن پاکستان نے پہلی اننگ چار وکٹوں کے نقصان پرتین سو رنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی اوراکہتر رنزپر بنگلہ دیش کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آخری دن میزبان ٹیم نے سات وکٹ پراکہتررنزسے نامکمل اننگ شروع کی۔ ان کے آخری تین وکٹ سولہ رنزکے اضافے سے گرگئے۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم بتیس اوورز میں ستاسی رنز پر ڈھیر ہوکرفالوآن کا شکارہوئی۔ ساجدخان نے بیالیس رنزدیکرآٹھ کھلاڑی میدان بدرکیے۔ایک وکٹ شاہین شاہ نے حاصل کی۔ دوسری اننگ میں پچیس رنزپرمیزبان ٹیم کی چاروکٹیں گرگئیں۔ لٹن داس اورمشفیق الرحیم لنچ تک مزید نقصان کے بغیراسکورباہترتک لے گئے۔ پاکستان کو دو سیشن میں فتح کےلیے چھ وکٹیں درکارہیں۔

Related posts

سری لنکا نے آسٹریلیا کےخلاف30 سال بعد سیریزجیت لی

ibrahim ibrahim

یو اے ای کے سفیر کی شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Rauf ansari

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

Nehal qavi

Leave a Comment