Urdu
تازہ ترین دنیا

بنگلا دیش: کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے سے 34 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

بنگلا دیش کے ایک کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

آگ لگنے کام واقعہ ٹاگانگ سے 25 میل دور واقع سیتا کنڈا کے علاقے میں پیش آیا جہاں 4 جون کی شب ایک شپنگ کنٹینر ڈپو میں آگ لگ گئی۔

خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ اس جگہ متعدد کنٹینرز میں کیمیکلز موجود ہے جن میں مسلسل دھماکے ہورہے ہیں جس کے باعث آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا۔

مقامی طبی عملے نے بتایا کہ آتشزدگی سے اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔آگ بجھانے میں مصروف ایک رضاکار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ لاشیں متاثرہ حصے میں موجود ہیں۔

چٹاگانگ کے پولیس سربراہ انور حسین نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 فائر فائٹرز اور 10 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم 5 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت بہت زیادہ نازک ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں انتخابی شیڈول چیلنج کردیا

Hassam alam

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبارکباد

Hassaan Akif

روس نے 287 برطانوی ارکان پارلیمان پر پابندی عائد کر دی

Hassam alam

Leave a Comment